حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش، 7 افراد ہلاک

(فوٹو: بشکریہ ہنس انڈیا)

حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آج طوفانی بارش ہوئی۔ اتوار 26 مئی کو ریاست کے کئی علاقوں میں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ناگر کرنول ضلع کے تندور گاؤں میں دوپہر کے وقت بارش کی وجہ سے پولٹری شیڈ منہدم ہونے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ ہنس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اندراکل گاؤں کے مضافات میں ایاپا سوامی مندر کے قریب شام کے وقت تیز آندھی کی وجہ سے ایک زیر تعمیر چکن شیڈ منہدم ہو گیا۔ وہاں کام کرنے والے دس میں سے چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مقامی لوگوں نے چار دیگر افراد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ اس حادثہ میں چکن شیڈ کے مالک ملیش اور ان کی بیٹی کی موت ہوگئی۔ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں لکشمن نامی شخص کی تلکا پلی منڈل میں موت ہوگئی۔

حیدرآباد کے شاہ میر پیٹ میں طوفانی بارش کی وجہ سے ایک درخت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دونوں ایک موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ درخت ان پر گرپڑا۔ مرنے والوں کی شناخت ناگی ریڈی رام ریڈی اور دھرما ریڈی کے طور پر کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطاق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گدوال، ناگر کرنول، نارائن پیٹ، ونپرتی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں