’صرف 30 منٹ میں دھماکہ‘ دھمکی کے بعد انڈیگو طیارہ کو رن وے پر روک دیا گیا، مسافرین میں دہشت (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) آج دہلی سے وارانسی کےلئے روانہ ہوننے والی انڈیگو کی پرواز کو دہلی ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد دہشت پھیل گئی۔ مسافرین کو ایمرجنسی طور پر جہاز سے نکاکر تلاشی لی گئی۔ تمام مسافروں کو ہنگامی دروازوں کے ذریعے نیچے اتارا گیا۔ حکام نے حرکت میں آتے ہوئے جہاز کی مکمل تلاشی لی تاہم کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

https://x.com/i/status/1795282280975593478

تفصیلات کے مطابق پرواز 6E2211، جس میں 176 مسافر سوار تھے، آج صبح 5 بجے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والی تھی کہ چند منٹ قبل بم کی دھمکی موصول ہونے کے بعد اسے رن وے پر روک دیا گیا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ پائلٹ کو واش روم کے اندر سے کاغذ کا ایک ایسا ٹکڑا بھی ملا جس پر لکھا تھا کہ ’30 منٹ میں دھماکہ ہونے والا ہے۔‘ حکام کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد جہاز میں سوار 176 مسافروں کو فوری طور پر اتار کر جہاز سے دور لے جایا گیا، جس کے بعد کوئیک رسپانس ٹیم نے جہاز کی تلاشی لینا شروع کی تاہم ابھی تک کسی کسی مشکوک چیز کی موجودگی کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں