حیدرآباد (دکن فائلز) ممبئی میں ایک انتہائی خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون ڈاکٹر ڈاکٹر اورلیم برینڈن سیراؤ کو آئسکریم کھانے کے دوران کٹی ہوئی انسانی انگلی نظر آئی تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اس کی تصویر شیئر کی اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے آئس کریم آن لائن آرڈر کرکے منگوائی تھی۔
ملاڈ پولیس نے آئس کریم کمپنی کے خلاف دفعہ 272، 272 اور 336 کے تحت کیس رجسٹرڈ کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ آئس کریم کون میں انسانی انگلی موجود تھی، جبکہ آئس کریم سے ملنے والے انسانی انگلی کو ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا ہے۔
خاتون ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ آدھی سے زیادہ آئسکریم کھانے کے بعد اسے احساس ہوا کہ کچھ گڑبڑ ہے، جبکہ اس نے آئسکریم میں کٹی ہوئی انسانی اعضا کا مشاہدہ کیا۔
وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ’وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے آئس کریم میں موجود انگلی نگلی نہیں‘۔
آئس کریم سے ملنے والی انسانی انگلی سے کسی بڑے جرم کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، پولیس اس سارے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔