جودھپور میں عیدگاہ کی گیٹ کو لیکر غیرضروری اعتراض کے بعد پرتشدد جھڑپیں، بے قصور مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرنے اور اشرار کی مدد کرنے کا پولیس پر الزام (وائرل ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان کے جودھپور میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سورساگر علاقے میں واقع عیدگاہ کےلئے گیٹ کی تعمیر پر اعتراض کے ساتھ حالات کشیدہ ہوگئے اور دو فرقوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس فرقہ وارانہ جھڑپوں کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کم از کم 50 افراد کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز دو فرقوں میں تصادم ہوا۔ عیدگاہ کی زمین پر گیٹ کی تعمیر کے خلاف کچھ شدت پسندوں نے اعتراض کیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔ دو فرقوں کی درمیا پتھراؤں بھی ہوا۔ تصادم کے بعد ایک ہجوم بے قابو ہوگیا اور بڑے پیمانہ پر تشدد کیا۔ اس دوران دکان کو آگ لگا دی، دو کاروں کے بشمول ایک پولیس وین کو نشانہ بنایا اور گھروں پر پتھراؤ کیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق عیدگاہ کی عقبی دیوار پر گیٹ کی تعمیر کو لیکر کچھ دنوں سے شدت پسندوں کی جانب سے غیرضروری اعتراض کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس تشدد کرنے والوں کے بجائے بے قصور افراد کو گرفتار کررہی ہے۔ انہوں نے بے قصور مسلم نوجوانوں کو فوری رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ وہیں ایک اور شخص نے گیٹ کی تعمیر کو غیرقانونی قرار دیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/Shadab_VAHIndia/status/1804473089302126884

جھڑپوں کے دوران اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے اشرار کی مدد کرنے اور جانبداری کا پولیس پر الزام عائد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس جھڑوں کے دوران ایک مخصوص گروپ کو تشدد کرنے سے روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، وہیں پولیس کی جانب سے اشرار کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ ابھی تک پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس ویڈیو کی تصدیق تو نہیں کی ہے لیکن حکومت اور پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو چاہئے کہ اس طرح کے ویڈیوز کی تحقیقات کرکے خاطی پولیس عہدیداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ تشدد پر اکسانے والوں کو سبق سکھایا جائے۔ اس طرح کی کاروائی سے حالات پرامن ہونے میں بھی مدد ملتی ہے اور عوام میں پولیس کو لیکر اعتماد بحال ہوگا۔

پولیس نے بتایا کہ حالات اس وقت قابو سے باہر ہوگئے جب ایک گروپ نے علاقہ میں اچانک پتھراؤ شروع کردیا جس کی وجہ سے املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ پولیس کمشنر نے بتایا کہ اب صورتحال قابو میں ہیں۔ پولیس علاقے میں گشت کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں