اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں ایک اور مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مسلم نوجوان عقیل کو قتل کرنے کے الزام میں ضلع میں بی جے پی کے نائب صدر اور ان کے رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق نمائش میں جھولا جھولنے کے معمولی مسئلہ کے بعد عقیل کو بی جے پی کے رہنما نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ جھگڑے کی شروعات بی جے پی رہنما کے بھتیجے کے دوستوں سے ہوئیتھی تاہم بعد میں بی جے پی رہنما انوپ شکلا، ان کے بھائی، بھتیجے اور دیگر ساتھیوں نے مل کر مسلم شخص کو ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا اور ہلاک کردیا۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے عقیل کو قتل کرنے کے الزام میں بی جے پی رہنما، ان کے بھائی، بھتیجے اور ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی تلاش کی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں ان چاروں کے علاوہ دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اترپردیش میں ہوئے موب لنچنگ کے اس واقعہ کو کسی بھی نیشنل میڈیا نے کوور نہیں کیا جبکہ گودی میڈیا کی جانب سے اس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق انوپ شکلا کو بی جے پی کا سابق رہنما بتایا گیا ہے۔