ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکہ کے صدر منتخب، ’ہم نے تاریخ رقم کر دی‘، ٹرمپ کی ’وکٹری اسپیچ‘

امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔
امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں۔

امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا، ٹرمپ کا فتح کے بعد پہلا خطاب
امریکی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا کے پام بیچ پر حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، حامیوں کا شکریہ، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے، ہم اپنے ملک کے زخم بھرنے جا رہے ہیں۔امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں