حیدرآباد (دکن فائلز) بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کے گھر کو منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس عمارت میں مسٹر پرفیکشنسٹ رہائش پذیر ہیں وہ 24 اپارٹمنٹس پر مشتمل ہے جبکہ اس میں سے 9 اپارٹمنٹ کے مالک خود عامر خان کی ملکیت ہیں۔
عمارت کے 40 سال پرانے اسٹرکچر کی وجہ سے محکمہ کی جانب سے منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ عامر خان کی رہائشی عمارت کو پہلے بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا جائے گا جس کے بعد یہاں دوبارہ عمارت تعمیرات کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اداکار عامر خان اس وقت اپنی فلم ‘ستارے زمین پر’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کے پوسٹ پروڈکشن مرحلے کے بعد اسے اگلے سال ریلیز کیا جائے گا۔