حیدرآباد (دکن فائلز) 11 دسمبر کو دنیا بھر میں ہزاروں صارفین میٹا پلیٹ فارمز کی خدمات بشمول فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ و دیگر کو استعمال کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔
ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی سوشل میڈیا سروسز واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹا گرام تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق میٹا سرویسز میں رکاوٹ و خرابی کی وجہ کا ابھی تک انکشاف نہیں کیا گیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی ہے اور دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا ہےکہ فیس بک اور انسٹا گرام سمیت واٹس ایپ سے میسجز نہیں جارہے اور اس کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو کالنک سروسز بھی معطل ہیں۔