ٹیچر کو اغوا کرکے بندوق کی نوک پر خاتون سے زبردستی شادی کرادی (دلچسپ ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) بہار میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص کو راجورہ میں اغوا کرکے گن پوائنٹ پر مقامی لڑکی سے زبردستی شادی کرادی گئی۔

اونیش کمار نے حال ہی میں ٹیچر بننے کے لیے بہار پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا۔ اپنے اسکول جاتے ہوئے جہاں وہ ملازم تھے، دو کاروں نے ان کے رکشہ کا راستہ روک لیا۔ متعدد نامعلوم افراد گاڑیوں سے باہر نکلے اور اونیش پر بندوقیں تان لیں۔ انہیں اغوا کر لیا گیا، مارا پیٹا اور ایک لڑکی سے زبردستی شادی کر دی گئی جس کے ساتھ وہ مبینہ طور پر چار سال سے تعلق میں تھے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں:
https://x.com/i/status/1867867675436957733

اگرچہ اونیش نے گُنجا نامی لڑکی کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات سے انکار کیا ہے لیکن دلہن نے کہا ہے کہ اونیش نے مجھ سے شادی کرنے اور فیملی شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ہم چار سال محبت کے رشتہ میں تھے۔ لیکن جب میں نے اپنے گھر والوں کو اس کے بارے میں بتایا اور ہم نے اس سے شادی کے لیے رابطہ کیا تو اس نے انکار کر دیا۔ یہ ناقابل قبول تھا۔

یہ واقعہ ‘پکڑوا ویواہ’ کی ایک اور مثال ہے جس میں بہار میں غیر شادی شدہ مردوں کو ان کے سروں پر بندوق تان کر انہیں شادی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق 30 سالوں کے مقابلے میں رواں سال 2024 میں زبردستی شادیوں کے کیسز سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں