سیف علی خان پر حملہ، چاقو کے متعدد وار سے اداکار شدید زخمی، گھر پر ڈکیتی کے مقصد سے آئے تھے چور، کرینہ کپور اور دیگر ارکان خاندان محفوظ

حیدرآباد (دکن فائلز) بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اپنے گھر میں گھسنے والے چور کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی سرجری بھی کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق اپنے خاندان کی حفاظت کے دوران چور سے لڑائی کے دوران اداکار کے جسم پر 6 زخم آئے۔ حملے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ممبئی پولیس نے کہا کہ سیف علی خان پر حملہ چہارشنبہ اور جمعرات کی رات تقریباً 2.30 بجے ان کے گھر میں ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ سیف علی خان کے علاوہ اس کے اسٹاف کی ایک خاتون رکن پر بھی سیف کے گھر پر چاقو سے حملہ کیا گیا تاہم اب ان کی حالت مستحکم ہے۔ کرینہ کپور کے علاوہ خاندان کے دیگر ارکان بھی محفوظ ہیں۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کے لیے کم از کم سات ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور سیف علی خان کی سوسائٹی میں موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں