حیدرآباد (دکن فائلز) بی سی سی آئی نے آئندہ ماہ شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ روہت شرما کپتان ہوں گے۔
اسٹار تیز گیند باز جسپریت بمراہ، جو کمر کی چوٹ کی وجہ سے بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے، ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع، جو ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ٹیم سے غیر حاضر تھے، کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
اجیت آگرکر کی قیادت میں بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی نے ہفتہ کو ٹیم کے انتخاب پر فیصلہ کے لیے اجلاس منعقد کیا۔ بارڈر گواسکر ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال نے ون ڈے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ اسی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف 6 فروری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے بھی برقرار رکھا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، محمد سمیع، ویراٹ کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) اور رویندرا جدیجہ۔