دہلی انتخابات میں صرف 4 مسلم امیدوار کامیاب (جانیں تفصیلات)

حیدرآباد (دکن فائلز) دہلی اسمبلی انتخابات 2025 میں صرف چار مسلم امیدوار کامیاب رہے جبکہ چاروں کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہیں۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی نے اہم مسلم اکثریتی حلقوں میں اپنا غلبہ تو برقرار رکھا لیکن 2020 کے نتائج کے مقابلے پارٹی کے ووٹ شیئر میں کافی کمی دیکھی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ کمی بی جے پی کی مقبولیت کی وجہ سے نہیں تھی بلکہ مسلم ووٹرز کا ایک بڑا حصہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور کانگریس کو منتقل ہوا۔

جیتنے والے چار مسلم امیدوار

عام آدمی پارٹی کے قدآور لیڈر امانت اللہ خان نے اوکھلا حلقہ سے شاندار جیت درج کی، وہ 88 ہزار 943 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
ال محمد اقبال نے ماٹیا محل سے جیت درج کی، انہیں 58 ہزار 12 ووٹ ملے۔ وہیں سیلم پور سے عام آدمی پارٹی کے ہی امیدوار چودھری زبیر احمد نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 79 ہزار 9 ووٹ حاصل کئے۔
اسی طرح عام آدمی پارٹی کے امیدوار عمران حسین نے بھی بلی مرن حلقہ سے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 57 ہزار 4 ووٹ حاصل کئے۔

دہلی اسمبلی انتخابات 2020 میں 5 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ مصطفیٰ آباد سے حاجی یونس، سیلم پور سے عبدالرحمن، اوکھلا سے امانت اللہ خان، بلی مارن سے عمران حسین اور ماٹیا محل سے شعیب اقبال نے کامیابی حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں