ناقابل ضمانت وارنٹ میں ملزم کے بجائے جج صاحبہ کا نام تحریر! اترپردیش پولیس کا ایک اور کارنامہ؟

حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے۔ پولیس افسر نے ملزمان کی فہرست تحریر کرنے کے دوران غلطی سے جج کا نام ہی وارنٹ میں شامل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیروز آباد میں ایک جج نے پولیس اہلکار کو چوری کے الزام میں گرفتار شخص کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔ پولیس افسر نے ملزمان کی فہرست بنانے کے بجائے ‘غلطی سے’ جج کا نام وارنٹ میں ڈال دیا۔

پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے اور جج، جو وارنٹ میں اپنا نام دیکھ کر حیران رہ گئے، نے “سنگین” غلطی کے لیے پولیس عہدیدار کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ سب انسپکٹر بنواری لال، جو تھانہ اُتر میں تعینات تھے نے ملزم راج کمار کی بجائے جج نغمہ خان کا نام وارنٹ میں شامل کیا جب کہ عدالت نے ملزم راج کمار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

پولیس افسر کے خلاف انکوائری اور انہیں پولیس لائنز بھیجنے کا حکم دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں