امریکی صدر جوبائیڈن نے اس ہفتے دوسری بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر تمام احتیاطی تدابیر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 79 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن ایک ہفتے قبل کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے اور تمام مصروفیات منسوخ کرکے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
امریکی صدر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کی نگرانی میں زیر علاج رہے اور اینٹی وائرس کا کورس بھی مکمل کیا جس کے بعد رواں ہفتے دو بار کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جو منفی آئے۔
Back to the Oval.
Thanks to Doc for the good care, and to all of you for your support. pic.twitter.com/Cfzn1zAKJF
— President Biden (@POTUS) July 27, 2022
دو بار کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر امریکی صدر کے ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک دو روز آرام کے بعد اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔
صدر جوبائیڈن نے صحت یاب ہونے کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کی اور اپنے معالجین کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو قرنطینہ کے دوران جسم میں آکسیجن کا لیول برقرار رکھنے کے لیے دن میں دو تین بار مصنوعی طریقے سے آکسیجن فراہم کی جا رہی تھی۔