جو آج صاحب مسند ہیں کل نہیں ہوں گے، رہائی کے بعد محمد زبیر کا پہلا ٹوئٹ

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹوئٹ کیا۔


زبیر نے ٹوئٹ میں اپنے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کا معروف شاعر راحت اندوری کے ایک شعر ’جو آج صاحب مسند ہیں کل نہیں ہوں گے‘ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے لکھا کہ آپ سب کا شکریہ، میں گزشتہ ایک ماہ میں ملک و بیرون ممالک میں اپنی خیرخواہوں کی جانب سے ملنے والی ہمدردی و حمایت کا شکرگذار ہوں، آپ کے تعاون نے مجھے اور میرے خاندان کو طاقت بخشی ہے۔

واضح رہے کہ زبیر کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں اترپردیش کے کئی مقامات پر مقدمہ درج کئے گئے اور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ محمد زبیر تقریباً 24 روز جیل میں رہنے کے بعد 20 جولائی کو جیل سے رہا ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں