حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شمش آباد میں ایک سڑک حادثہ میں کانگریس رہنما فیروز کی دختر کی موت ہوگئی۔ فیروز خان نامپلی حلقہ کے کانگریس انچارج ہیں۔
سڑک حادثہ میں فیروز خان کی بیٹی کے علاوہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ تانیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ فیروز خان اور خاندان کے دیگر افراد عثمانیہ ہسپتال پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح ایئرپورٹ سے گھر واپسی کے دوران حادثہ پیش آیا جس میں تانیہ خان کی موت ہوگئی۔ کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی، حادثہ میں مزید تین افراد بھی زخمی ہوئے جن کا علاج کیا جارہا ہے۔
سڑک حادثہ میں تانیہ کی موت پر کانگریس پارٹی و دیگر سیاسی رہنماؤں نے غم کا اظہار کیا ہے۔