شمس آباد میں مسجد کی شہادت افسوسناک، حکومت کی مسلم دوستی کا دعویٰ کھوکلا ثابت ہوا، جمعیۃ علماء تلنگانہ کا مذمتی بیان

مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش نے شمس آباد کے علاقہ میں واقع مسجد کی شہادت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے تمام مسلم دوستی کے دعوؤں کے باوجود مساجد کو مسمار کرنے کی مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسی مسجد جہاں گذشتہ دیڑھ سال سے عبادت کا اہتمام کیا جارہا تھا، نمازیں پڑھی جارہی تھیں، قرآن مجید کی تدریس و تلاوت ہورہی تھی۔

ایسی آباد مسجد کو شہید کرنا انتہائی تکلیف دہ اور بد بختانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ اور پولیس کی ملی بھگت کے ساتھ رات کی تاریکی کے اندر اس مسجد کو مجرمانہ طور پر شہید کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹال مٹول کا رویہ چھوڑکر اسی جگہ پر اللہ کے گھر اور مسجد کی تعمیر کا فی الفور اہتمام کرے۔

مفتی محمود زبیر قاسمی سکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے بھی مسجد کی شہادت پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلم دوستی کا دعویٰ کھوکلا ثابت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں