سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کی جانب سے چلائی جارہی ترنگا مہم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تقسیم کی سیاست کررہی ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی نے دلت، مسلمانوں و دیگر پسماندہ طبقات کو دھوکہ دیا ہے جبکہ بھگوا جماعت ترنگا مہم اور یاترا کے نام پر فسادات بھی کرواسکتی ہے۔ بی جے پی ترنگے کے نام پر سیاست کرنے میں مصروف ہے، عوام کو چاہئے کہ وہ اس پارٹی سے محتاط رہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ ،ترنگا یاترا نکالنے والے پہلے یہ بتائیں کہ آج تک آر ایس ایس ہیڈکوارٹر پر ترنگا کیوں نہیں لہرایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سماج وادی کارکنوں نے جگہ جگہ ترنگا لہرانے کا کام کیا لیکن سنگھ کے دفتر پر ترنگا نہیں لگایا گیا۔
سماج وادی پارٹی کے رہنما نے بی جے پی حکومت الزام عائد کیا کہ ’یہ حکومت نہیں چاہتی کہ لوگ جنم اشٹمی کا تہوار اچھے سے منائیں، اس لیے دودھ، دہی و دیگر چیزوں پر جی ایس ٹی لگادیا گیا ہے۔