ناجائز قابض اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 15 فلسطینی شہید اور دیگر 75 زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے کہا کہ حملے میں اسلامک جہاد کے کمانڈر تیسیر الجبری (Taysir al-Jabari) کو نشا نہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسلامک جہاد نے صیہونی حملے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دیا اور جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔ فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نئے جرم کا مرتکب ہوا ہے، اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
اسرائیل نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے محصور غزہ پٹی میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
اسلامی جہاد کے عسکری بازو القدس بریگیڈ کے کمانڈر، تیسیر الجباری غزہ شہر کے وسط میں واقع فلسطین ٹاور کے ایک اپارٹمنٹ پر فضائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔