تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل دہلی میں نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔ آج شام ایک پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے سی آر نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مرکز میں بی جے پی کی حکومت پر غیرجمہوری پالیسیوں پر عمل کرنے کا الزام عائد کیا۔
Watch Live: CM Sri KCR addressing the media from Pragathi Bhavan https://t.co/wjTr7gTe6J
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) August 6, 2022
نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ انہیں انہیں لگتا کہ ایک جمہوری ملک میں مرکز کے موقف کے خلاف احتجاج کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کھلے خط کے ذریعے وہ اپنا احتجاج براہ راست وزیر اعظم مودی تک پہنچائیں گے۔
کے سی آر نے کہا کہ ’میں ہندوستان کے پلاننگ کمیشن کا بہت احترام کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں پی پی اے پی کمیٹی کو اس لیے بنایا گیا تھا کہ وہ عوام کے پیسوں کے صحیح استعمال کو یقینی بنائے۔ نہرو کے دور میں سبز انقلاب تحریک شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں اگر کوئی اچھے مشورہ دیتا تو اس پر عمل کیا جاتا تھا لیکن موجودہ وزیراعظم ایسا نہیں کرتے۔