بہادر دہلی پولیس کی پٹائی: پولیس اسٹیشن میں گھس کر اہلکار کو مارپیٹ کا نشانہ بنانے کا ویڈیو وائرل، ستیش کمار گرفتار

دارالحکومت دہلی کی بہادر پولیس کی پول اس وقت کھل گئی جب کچھ بدمعاشوں نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر ایک اہلکار کی پٹائی کردی۔

دہلی فسادات کے دوران مبینہ طور پر مسلم نوجوانوں پر لاٹھیاں برسانے کا ایک ویڈیوں وائرل ہوا تھا جس میں بہادر پولیس اہلکار بے بس، نڈھال، تڑپتے اور بلکتے مسلم نوجوانوں پر قومی ترانہ گانے کےلیے زور دے رہے تھے تاہم آج ایک اور ویڈیو وائرل ہوا، جس میں کچھ بدمعاش پولیس اسٹیشن میں گھس کر مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار کو بے رحمی سے مار رہے ہیں اور پولیس افسر نڈھال حالت میں اپنی بے بسی کا اظہار کررہا ہے۔


یہ واقعہ 30 جولائی کا ہے اور اسے دبانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔ آپ کو بتادیں کہ اس معاملہ میں کسی بھی مسلم کا دور دور تک تعلق نہیں ہے، اسی لیے لگتا ہے کہ اس خبر پر گودی میڈیا نے اتنی توجہ نہیں دی۔ آپ اس بات کا بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اگر اس واقعہ میں کسی مسلمان کا دور دور سے بھی تعلق ہوتا تو گودی و فرقہ پرست میڈیا اسے کس طرح سے اچھالتا اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی بھرپور کوشش کی جات۔ لیکن اس واقعہ میں سبھی کا تعلق اکثریتی طبقہ سے ہونے کی وجہ سے سب (حکومت، پولیس، میڈیا) کی زبانیں بند ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ایک ہجوم نے تھانے میں گھس کر ایک پولیس اہلکار کی زبردست پٹائی کردی۔ یہ واقعہ آنند وہار پولیس اسٹیشن میں پیش آیا جبکہ اس واقعہ کا ویڈیوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پولیس نے اس معاملہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ یہ واقعہ 30 جولائی کو رات دیر گئے پیش آیا۔ پولیس کو ککڑڈوما میں تصادم کی کال موصول ہوئی تھی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے اجے نامی شخص کو تھانے لے آئی۔ اجے نشے میں تھا۔ کچھ دیر بعد اجے کے دوست، بھائی اور ارکان خاندان کی بڑی تعداد تھانے پہنچ گئے۔ اس دوران ہجوم نے پولیس اسٹیشن میں موجود اہلکار سے بحث کرتے ہوئے اس پر حملہ کردیا اور گالی گلوچ بھی کی گئی۔

ڈی سی پی نے مزید کہا کہ متاثرہ ہیڈ کانسٹیبل کا میڈیکل کیا گیا اور اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں سے ایک کی شناخت ستیش کمار کی حیثیت سے کی گئی جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں