فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپہ مارا گیا۔
اطلاعات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا میں رہائش پزیر ہیں جہاں امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہےکہ چھاپے کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم کاغذات کی برآمدگی ہے تاہم امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپے سے متعلق کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔