حیدرآباد (دکن فائلز) معروف اداکار و کامیڈین علی ایک نئے تنازعہ میں گھر گئے ہیں۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک پروگرام کے دوران ایسا تبصرہ کیا جس سے ہندو مذہبی جذبات مجروح ہوئے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بعض ہندو تنظیموں نے شدید اعتراض کیا اور اداکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تنازعہ بڑھنے پر علی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔
انہوں نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی کسی بات سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر افسوس کرتے ہیں۔ اداکار نے اپیل کی کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش نہ کیا جائے۔
واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھا جا رہا ہے، جہاں بعض لوگ معافی قبول کرنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ کچھ حلقے سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


