ایشیا کپ چمپئن شپ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا۔ اس میچ کو دیکھنے کےلیے بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ متحدہ عرب امارات میں کرکٹ و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف مشہور شخصیات کے ساتھ انہوں نے میچ دیکھا۔ تاہم جب ٹیم انڈیا نے شاندار جیت حاصل کرلی تو گیلری میں موجود ایک شخص نے جئے شاہ کو ترنگا جھنڈا پیش کرنے کی کوشش کی لیکن جئے شاہ نے قومی پرچم کو ہاتھ میں لینے سے انکار کردیا۔ ان مناظر کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
Jay Shah seems to have strong influence of his RSS ancestors 👇 pic.twitter.com/FmvF5RVcvI
— YSR (@ysathishreddy) August 28, 2022
مشہور اداکار پرکاش راج کے علاوہ کئی اہم شخصیات نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اگر اس طرح کی حرکت کوئی اور کرنا تو اسے دیش کا دشمن قرار دے دیا جاتا اور اگر اس طرح کی حرکت کوئی مسلمان کرتا تو اسے نہ صرف دیش کا دشمن بلکہ دہشت گرد قرار دیتے ہوئے خوب اچھالا جاتا۔ وہیں گودی میڈیا میں اس موضوع پر خوب بحث کی جاتی اور اسلام دشمن تبصرے کئے جاتے۔
لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا کیونکہ ایسا کرنے والے کا تعلق نہ صرف بی جے پی سے ہے بلکہ وہ امت شاہ کے فرزند ہیں۔ اسی لیے اس طرح کی حرکت کرنے کے باوجود چاروں طرف سناٹا ہے۔