سابق سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں چل بسے۔
گوربا چوف طویل عرصے سے بیمارتھے۔ گورباچوف نے امریکا کے ساتھ سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ریاست اورپارٹی کےاعلی ترین عہدوں پرفائز رہے۔
گورباچوف نےسوویت یونین میں اصلاحات متعارف کرائیں جس کے تحت سوویت یونین میں سینسرشپ کا خاتمہ ہوا۔انہوں نے نئی خارجہ پالیسی بھی بنائی۔گورباچوف کی گئی اصلاحات کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں سوویت یونین کے خاتمے کا ذمہ دار بھی ٹہرایا گیا۔
گورباچوف نے سوویت یونین ٹوٹنے کے معاہدے پردستخط کے بعد صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔