برطانیہ کی کرنسی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1985 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی۔
اطلاعات کے مطابق سرمایہ کاروں نے خراب معاشی صورتحال کے باعث برطانوی اثاثے فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں۔
بڑھتی مہنگائی، ممکنہ بےروزگاری اور نئی حکومت کے تحت ٹیکس کٹوتیوں سے ہونے والی مہنگائی کے دباؤ کی وجہ سے پاؤنڈ کی قدر میں کمی ہوئی۔
رواں برس میں پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں اپنی 15 فیصد قدر کھو چکا ہے۔
بینک آف انگلینڈ بھی پاؤنڈ کی قدر میں کمی سے پریشان ہے کیونکہ اس سے درآمدی اخراجات میں اضافہ ہوگا اور مزید مہنگائی ہوگی۔
آج ایک پاؤنڈ کی قیمت 1.1407 ڈالر کے مساوی ہوئی، قبل ازیں مارچ 1985 میں ایک پاؤنڈ 1.0545 ڈالر کے مساوی ہوگیا تھا جو اب تک کی سب سے کم ترین سطح تھی۔