دادا کو ہولوکاسٹ میں قتل کر دیا گیا تھا، سربیا کے صدر کا انکشاف

سربیا کے صدر الیگزینڈر نے بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ ان کے دادا کو ہولوکاسٹ میں قتل کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ عظیم دوئم کے دوران کروشیا نے بالکل شروع میں نازی جرمنی کا ساتھ دیا تھا۔

سربین صدر نے کہا کہ یہ بات تاحال نامعلوم ہے کہ ان کے دادا کو کس جگہ قتل کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ فہرستوں سے معلوم ہوتا ہے کہ دادا کو کروشیا کے ایک کیمپ میں قتل کیا گیا، کچھ سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی اور مقام پر، لیکن انہیں ’استاسے فورسز‘ نے مارا تھا۔

صدر الیگزینڈر نے کہا کہ کروشیا کے حکام سے تین بار ’ہاسےنواک کیمپ‘ کا دورہ کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ دادا کی قبر تک پہنچ سکوں لیکن مجھے اجازت نہیں دی گئی۔

استاسے فورس کیا ہے؟

استاسے کروشیا کی ایک فاشسٹ تنظیم تھی جسے کروشین انقلابی تحریک کے طور پر جانا جاتا ہے۔

اس کے کارندوں نے ہولوکاسٹ کے دوران لاکھوں افراد کو قتل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں