یوکرینی فوج کے تیز حملوں کے بعد جنوب مشرقی حصے میں روس کو ان علاقوں پسپائی کا سامنا کرنا پڑا جن پر اس نے قبضہ کیا تھا۔
سنیچر کو خارکیف کے علاقے میں یوکرین کی افواج نے اچانک پیش قدمی کی اور روس کو ازیوم کے علاقے سے نکلنا پڑا جس کو روس کی بڑی شکست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے اس کو چھ ماہ کی جنگ میں اپنی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف روسی فوجی علاقے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں بلکہ جاتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دوسرا سامان بھی چھوڑ گئے ہیں۔
روسی فوج ازیوم کے علاقے کو لاجسٹک بیس کے طور پر استعمال کر رہی تھی اور یہیں سے اس کی اہم کارروائیاں کنٹرول ہوتی تھیں۔
روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ٹاس نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اس علاقے سے نکل جائیں اور ڈونیسک کے علاقے میں کسی اور مقام پر دوبارہ آپریشن شروع کریں۔
Load/Hide Comments