پولیس کی جانب سے عموماً مجرمین کو لاک اپ میں ڈالا جاتا ہے لیکن ایک ایس پی نے اپنے جونیئر پولیس اہلکاروں کو ہی لاک اپ میں ڈال دیا۔
اطلاعات کے مطابق بہار میں پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنے ماتحت جونیئرس کی عدم کارکردگی سے ناراض ہوکر انہیں دو گھنٹوں کےلیے لاک اپ میں بند رکھا۔ نوادہ ضلع میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
معاملہ سامنے آنے کے بعد بہار پولس ایسوسی ایشن نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر مرتیونجے کمار نے الزام لگایا کہ ایس پی سے بات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم وہ فون نہیں ریسیو کررہے ہیں۔ انہوں نے انکوائری کرتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔