اظہرالدین کے خلاف مقدمہ درج، جمخانہ گراونڈ بھگدڑ میں زخمی ادیتی کی شکایت کے بعد پولیس کی کاروائی

بیگم پیٹ پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر اظہر الدین اور ایچ سی اے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس نے جمخانہ گراؤنڈ میں ہوئی بھگدڑ میں زخمی ہونے والے ادیتی اور ایس آئی پرمود کی شکایت پر دفعہ 420، سیکشن 21، دفعہ 22/76 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ 25 ستمبر کو حیدرآباد میں ہند۔آسٹریلیا ٹی 20 میاچ کھیلا جائے گا جبکہ اظہرالدین پر میاچ کے ٹکٹوں کو بلیک میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔ بعض شائقین کی جانب سے اس سلسلہ میں غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کے موقع پر احتیاط و حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے تھے جس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ اپل اسٹیڈیم میں ہونے والے ہندوستان-آسٹریلیا میاچ کے ٹکٹوں کی فروخت کے دوران سکندرآباد کے جم خانہ گراؤنڈ بھگڈر مچ گئی تھی۔ شائقین صبح سے ہی میاچ کے ٹکٹوں کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ شائقین کی قطار پیراڈائز سرکل سے جم خانہ تک لگی تھی۔ ہزاروں کی تعداد میں شائقین ٹکٹ خریدنے کےلیے پہنچے تھے جس کی توقع نہیں کی جرہی تھی۔ اتنی بڑی تعداد میں پہنچے شائقین کو قابو میں کرنے کےلیے پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں