چین کے ایک معروف ریسٹورینٹ میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
چین کے شہر چانگچون کے ایک ریسٹورینٹ میں لگنے والی آگ میں 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ تاحال ریسٹورینٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
چین میں آتشزدگی کا ایک ماہ میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 16 ستمبر کو 42 سالہ عمارت میں آگ بھڑک اُٹھی تھی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔