تمل ناڈو پولیس نے راشٹریہ سیوم سنگھ کو ریاست میں ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جبکہ ایک ہفتہ قبل ہی مدراس ہائیکورٹ نے اس کی اجازت دی تھی۔
تمل ناڈو پولیس نے امن و امان کے بگڑنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے آر ایس ایس کو ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
وہیں پولیس نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ اور ودوتھلائی چروتھائیگل کچی پارٹی کو بھی اجازت دینے سے انکار کردیا۔