ایک اور مسلم نوجوان کی لنچنگ، جھارکھنڈ کے اعجاز انصاری کو درندہ صفت بھیڑ نے کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

جھارکھنڈ میں گملہ کے رہنے والے 22 سالہ اعجاز انصاری کو کچھ درندہ صفت افراد نے کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ گھناؤنی واردات جھارکھنڈ کے جاری تھانہ علاقے کے تگرا گاؤں میں پیش آئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ علاقہ جھارکھنڈ چھتیس گڑھ سرحد پر واقع ہے۔

جشپور کوتوالی تھانہ علاقے کے نیم گاؤں کے پاس کچھ لوگوں نے دو نوجوانوں کو بکری لے جاتے ہوئے دیکھا اور پیچھا کیا۔ بعد ازاں ندی کے کنارہ اعجاز انصاری پر چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے کلہاڑیوں اور لاٹھیوں سے بے دردی سے پیٹا گیا۔ سرے عام پیٹ پیٹ کر درندہ صف بھیڑ نے اعجاز کو ہلاک کردیا۔

پولیس گاؤں کے افراد سے پوچھ تاچھ میں مصروف ہے اور واردات کے مقام سے ثبوت اکٹھا کئے جارہے ہیں۔ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ تمام ملزمین فرار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں