کرناٹک میں عالمی یوم عدم تشدد کے موقع پر اشتعال انگیز نعروں کے ساتھ ریلی نکالی گئی

ملک بھر میں 2 اکتوبر کو گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر عدم تشددکا عالمی دن منایا گیا وہیں کرناٹک میں کچھ ہندو تنظیموں نے اس دن مسلمانوں کے خلاف کھل کر اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ کٹر ہندو گروپ ہندوجا گرناویدیکے کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جس میں تلواروں کے ساتھ رقص کیا گیا۔ ریلی کے دوران دیگر اشتعال انگیز نعروں کے علاوہ ملک دشمنی پر مبنی نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں شریک فرقہ پرستوں نے ’ہم ہندو راشٹر بنائیں گے‘ جیسے نفرت انگیز نعرے لگا رہے تھے۔


اس ریلی میں کرناٹک کے وزیر اور بی جے پی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ دی نیوز منٹ نیوز پورٹل کے رپورٹر کے حوالہ سے بتایا گیا کہ ریلی کے دوران کہا گیا کہ ’اگلی آیودھیا پوججا میں ہندوؤں کو ہتھیاروں کی پوجا کرنی چاہئے۔ آئے ہم ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی ذہنیت پیدا کریں۔ یہ ہندو جاگرانا ویدیکے کا مقصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں