حیدرآباد میں آر ایس برادرس اور ساوتھ انڈیا شاپنگ مالز پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے

محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے حیدرآباد مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ آج آئی ٹی حکام نے شہر کے کئی شاپنگ مالز میں اپنی کاروائی انجام دی۔

انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے آج حیدرآباد کے تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق آر ایس برادرس، ساؤتھ انڈیا شاپنگ مالز اور لاٹ موبائل شاپس پر محکمہ کی جانب سے چھاپے مارے گئے۔ اس کےلیے مختلف ٹیموں کو تشکیل دیا گیا تھا۔ چھاپوں کے دوران بینک کھاتوں کے لین دین، دستاویزات و کمپیوٹر کی جانچ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ٹی حکام نے آندھراپردیش کے وجئے واڑہ اور گنٹور کے ساتھ ساتھ حیدرآباد میں بھی کئی شاپنگ مالس میں بیک وقت تلاشی لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں