ملعون راجہ سنگھ کی اہلیہ اوشا بائی نے اب اپنا سارا غصہ کے تارک راما راؤ اور مجلس پر نکالتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ’کے ٹی آر کو پی ڈی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے’۔
اوشا بائی نے کے ٹی آر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مجلس کے دباؤ میں آکر حیدرآباد میں منور فاروقی کے شو کا اہتمام کیا۔ راجہ سنگھ کی اہلیہ نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں منور فاروقی کے شو کا اہتمام کرنے پر کے ٹی آر کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔
اوشا بائی کی جانب سے روزانہ کوئی نہ کوئی بیان دیا جارہا ہے جس سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ منوگوڑ انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کےلیے اس طرح کے بیانات دیئے جارہے ہیں تاکہ ہندو ووٹ کو ٹی آر ایس کے خلاف متحد کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں اوشا بائی نے کہا تھا کہ ملعون راجہ سنگھ کے جسم میں بھگوا رنگ کا خون بہہ رہا ہے۔