بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نا ک کی سرجری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا جسم ہے،میری مرضی،جیسے چاہون ویسے کروں۔
بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نےایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ناک کی سرجری کروانے کی تصدیق کی اور ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ”یہ میرا جسم ہے اور اگر میں اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرنا چاہتی ہوں تو یہ میری مرضی ہے اگر آپ کرنا چاہتے ہیں تو آپ بھی کریں ہر کسی کو وہی کرنا چاہیے جو وہ چاہتا ہے”۔اداکارہ نے مزید کہا کہ”میں نے خوبصورت دکھنے کیلئے سرجری کرائی ہے اور لوگ اس حوالے سے کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی اس پر وضاحت دوں گی”۔شروتی کا کہنا تھاکہ”اگر میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانا چاہتی ہوں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے جیسے چاہوں ویسے کروں”۔
واضح رہے کہ شروتی ہاسن نے2009 میں فلم “لکی”سے بالی ووڈ میں انٹری دی تھی۔اداکارہ بالی ووڈ کی مشہور فلم “چاچی 420 “میں چاچی کا بہترین مزاحیہ کردار کرنے والے اداکار کمال ہاسن کی بیٹی ہیں، شروتی ہاسن بہترین گلوکارہ بھی ہیں۔