امریکی صدر جوبائیڈن نے کالج کے دورے پر سیلفی لیتی نوجوان طالبہ کا کاندھا پکڑ کر ڈیٹنگ یعنی محبوب سے ملاقات کے حوالے سے ایک مفید مشورہ دے ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
President Joe Biden grabs a young girl by the shoulder and tells her “no serious guys till your 30” as she looks back appearing uncomfortable, secret service appears to try to stop me from filming it after Biden spoke @ Irvine Valley Community College | @TPUSA @FrontlinesShow pic.twitter.com/BemRybWdBI
— Kalen D’Almeida (@fromkalen) October 15, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ایک دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر ایک نوجوان طالبہ کا کاندھا پکڑ کر اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب تک تم 30 سال کی نہیں ہوجاتیں کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔
نوجوان طالبہ امریکی صدر کے اس غیر متوقع اور بن مانگے ’’مشورے‘‘ پر پہلے تو حیران رہ گئی اور پھر قدرے مسکراتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے میں یہ بات ذہن میں رکھوں گی۔
ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ کے سامنے کھڑے جوبائیڈن نے کہا کہ اب، ایک بہت اہم بات میں نے اپنی بیٹیوں اور پوتیوں کو بتائی تھی اور وہ یہ کہ جب تک آپ 30 سال کے نہ ہوں آپ سے شادی کے لیے کوئی سنجیدہ نہیں ہوتا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے صدر جوبائیڈن کا نوجوان طالبہ کا کندھا پکڑنے اور پھر عجیب و غریب مشورہ دینے پر کڑی تنقید کی۔ کچھ نے لکھا کہ طالبہ کافی غیرمطمئن، بے چین اور مشکل میں نظر آرہی ہیں۔
تاہم کچھ صارفین نے امریکی صدر کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکی بے چین یا تناؤ میں نہیں اور امریکی صدر نے جو بات کی وہ ہر باپ اپنی بیٹی سے کرتا ہے۔