ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی شاندار جیت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج ایک اہم میچ کھیلا گیا جس میں ٹیم انڈیا کا مقابلہ پاکستان سے رہا۔ میچ میں ہندوستان نے سنسنی خیز جیت درج کرائی۔ میچ آخری مرحلہ تک کافی دلچسپ رہا، بالآخر ٹیم انڈیا نے جیت حاصل کرلی۔

ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں ٹیم انڈیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتداء میں ٹیم انڈیا کے بالرز نے پاکستان کے دونوں اوپنرز کو جلد ٹھکانے لگادیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔

وہیں ہدف کے تعاقب میں ٹیم انڈیا نے شروع کچھ خاص نہیں کیا، اوپنر کے ایل راہول اور روہت شرما جلد وکٹیں گنوا بیٹھے جبکہ دوسرے اینڈ پر کوہلی اور پانڈیا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی نے 53 گیندوں پر 82 جبکہ ہاردک پانڈیا 40 رنز بناکر نمایاں مظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں