شمالی کوریا کا میزائل جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے کے قریب جا گرا، جنوبی کوریا کا جوابی وار

شمالی کوریا کی طرف سے تجرباتی طور پر فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل جنوبی کوریا کے ساحلی علاقے سے 60 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر جا گرا جس پر جنوبی کوریا نے مشتعل ہوکر ہوائی حملے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے احتجاجی طور پر جوابی میزائل فائر کردیا۔

شمالی کوریا کا پہلی بار ظاہری طور پر فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل جنوبی کوریا کی حدود میں پانی میں جا گرا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ جنوبی کوریا کے جنگی طیاروں نے جوابی کارروائی میں ناردرن لمٹ لائن کے اس پار شمال میں ’ہوا سے زمین‘ پر مار کرنے والے تین میزائل سمندر میں فائر کیے ہیں۔

شمالی کوریا کی طرف سے ایسے میزائل اس وقت فائر کیے گئے جب جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے دفتر سے جاری بیان میں ’فوری اور مضبوط‘ ردعمل کا عزم کیا گیا تاکہ جنوبی کوریا اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساحلی علاقے سے ونسن کے علاقے میں سمندر میں فائر کیا گیا شمالی کوریائی میزائل تین شارٹ رینج بیلسٹک میزائلوں میں سے ایک تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں