امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
انتخابات میں امریکی ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ امریکی سینیٹ کی 35 اور 36 ریاستوں کے گورنرز کے لیے بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ریپبلکنز کو ایوان نمائندگان میں برتری کے لیے 5 نشستوں کی ضرورت ہے۔
امریکی سینیٹ میں برتری کے لیے ریپبلکنز کو ایک سیٹ درکار ہے۔ انتخابات کے لیے 4 کروڑ امریکی پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ ابتدائی اندازوں میں بتایا گیا ہے کہ ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کی برتری کا امکان زیادہ ہے۔