ہندو مہا سبھا اور آر ایس ایس، آئین مخالف تھے: یومِ آئین کے موقع پر جے رام رمیش کا اہم بیان

کانگریس کے سینئر رہنما جئے رام رمیش نے آج یوم آئین کے موقع پر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مہاسبھا اور آر ایس ایس نے آئین کی مخالفت کی تھی۔ یہ تنظیمیں آئین مخالف تھیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ دیگر تمام بی جے پی کے رہنما خود کو سنگھی (آر ایس ایس) کہلانے پر فخر محسوس کرتے ہیں تاہم آج یوم آئین کے موقع پر کانگریس رہنما نے کہا کہ آر ایس ایس نے آئین کی مخالف کی تھی۔

انہوں نے آج یوم آئین کے موقع پر مودی اور آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس آئین کے خلاف تھا اور وزیراعظم جس نظریہ سے آتے ہیں وہ اس آئین کو نہیں مانتے تھے۔

ہندو مہا سبھا اور آر ایس ایس، آئین مخالف تھے: یومِ آئین کے موقع پر جے رام رمیش کا اہم بیان
BJP, RSS have no faith in Constitution, celebration of Constitution Day is only gimmick: Jairam Ramesh

اپنا تبصرہ بھیجیں