اورنگ آباد کے سیمی انگلش میں 9ویں جماعت کے طالب علم محمد معاذ نے صرف 96 دنوں میں مکمل قرآن پاک حفظ کرلیا۔ غضب کی ذہانت کے حامل 14 سالہ طالب علم نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس سے دنیا حیران ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاگیردار کالونی، ریلوے اسٹیشن کے ساکن محمد معاذ نے صرف 14 سال کی عمر میں قرآن حفظ کر لیا۔ معین العلوم ہائی اسکول کے اس ذہین طالبعلم کا قابل ذکر کارنامہ یہ ہے کہ سیمی انگلش نہم جماعت کی عصری تعلیم میں نمایاں مقام بنانے کے ساتھ ساتھ معاذ نے صرف 96 دنوں میں قرآن حفظ کیا ۔ یہ اپنے آپ میں کسی کارنامہ سے کم نہیں ہے۔
اس سے قبل بھی بہت سارے بچوں اور طلبہ نے کم عمری میں قرآن حفظ کیا ہے ۔ لیکن صرف 96 دنوں میں حفظ قرآن کا شرف پہلے کسی کو حاصل نہیں ہوا۔ محمد معاذ نے نہم سیمی انگلش کے امتحانات میں اے گریڈ میں نمایاں کامیاب حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتنے کم عرصہ میں قرآن حفظ کر کے سبھی کو حیرت زدہ کر دیا۔ اس سے قبل 100 دنوں میں قرآن حفظ کرنے والے بچوں کا ریکارڈ موجود ہے۔
Aurangabad Student Mohd Maaz Memorize Quran in Just 96 Days
غضب کی ذہانت: محمد معاذ نے صرف 96 دنوں میں مکمل قرآن حفظ کرلیا، سیمی اسکول اورنگ آباد کے طالب علم نے عظیم کارنامہ انجام دیا