جرمنی: پارلیمنٹ پر حملہ، حکومت گرانے کی سازش پر ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں سمیت 25 افراد گرفتار

جرمنی میں فوج کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ ملک بھر میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ جرمنی میں دائیں بازو کے دہشت گرد گروہ کے 25 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔

گرفتار افراد کا تعلق انتہائی دائیں بازو اور سابق فوجی شخصیات کے گروپ سے ہے، گرفتار گروپ کا ارادہ پارلیمنٹ پر حملہ کر کے اقتدار پر قبضہ کرنے کا تھا۔

حکومت گرانے کی سازش میں جرمنی کی انتہاپسند تحریک کے ارکان بھی شامل ہیں، جرمنی کی انتہاپسند تحریک نسل پرستانہ نظریات کی حامی اور جدید جرمنی کی مخالف ہے۔ جرمنی میں ہونے والے ملک گیر آپریشن میں 25 افراد کو حکومت کا تختہ الٹنے اور باشاہت قائم کرنے کی سازش کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

جرمن اٹارنی جنرل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد ایسی دہشتگرد تنظیم کو تشکیل دینے میں ملوث ہیں جس کا مقصد ملکی آئین کو کالعدم کرنا اور 1871 جیسی جرمن شہنشاہوں کی طرز پر حکومت قائم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیرِ حراست افراد جرمنی کی قومی اسمبلی پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے مبینہ طور پر روسی افراد کی حمایت بھی حاصل تھی، حراست میں لئے گئے افراد میں کچھ سابق فوجی بھی شامل ہیں۔

مذکورہ ملزمان کو جرمنی کی مختلف ریاستوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق انتہائی دائیں بازو اور سابق فوجی شخصیات کے گروپ سے ہے جنہوں نے پارلیمنٹ پر حملہ کرکے اقتدار پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

Germany busts far-right cell planning parliament attack
جرمنی: پارلیمنٹ پر حملہ، حکومت گرانے کی سازش پر ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں سمیت 25 افراد گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں