حیدرآباد میں واقع ایک ڈمپنگ یارڈ میں دھماکہ ہوا جبکہ اس واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لوور ٹینک بینڈ، اسنو ورلڈ کے قریب کچرے کے ایک ڈمپنگ یارڈ میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے جو کچرا چننے کا کام کیا کرتے تھے۔
ڈمپنگ یارڈ میں زور دار دھماکہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ دھماکہ کے بعد لوگ جمع ہوگئے اور دونوں زخمی افراد کو خون میں لت پت دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں باپ بیٹے کو علاج کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے واقعہ کے مقام کا دورہ کیا۔ پولیس کے مطابق اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔
Two injured in explosion at GHMC dumping yard in Hyderabad
حیدرآباد کے ڈپمنگ یارڈ میں دھماکہ، دو افراد زخمی