بالی ووڈ کنک شاہ رخ خان کا سخت گیر عناصر کو کرارا جواب، کہا ہمیں مثبت رہنا ہوگا

فلم پٹھان کے خلاف جاری مہم پر شاہ رخ نے بہترین انداز میں کہا کہ سوشل میڈیا اکثر مخصوص تنگ نظر لوگوں سے متاثر ہوجاتا ہے جسے روکنا ضروری ہے۔ شاہ رخ خان نے کولکاتا انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ بھی ہو جائے ہم جیسے لوگ ہر حال میں مثبت رہیں گے۔ ہمیں مثبت رہنا اور چیزوں کو مثبت طریقے سے دیکھنا آتا ہے۔ ہم اپنی یہ عادت کبھی نہیں چھوڑ سکتے ۔اس لئے ہم مثبت ہی رہیں گے‘۔

شاہ رُخ خان نے مغربی بنگال میں فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی نئی فلم پٹھان پر تنقید اور بائیکاٹ کرنے والے کو جواب دے دیا۔ کنگ خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ’دنیا جو بھی کرلے میں اور آپ لوگ اور جب تک اچھے لوگ موجود ہیں کچھ نہیں ہوگا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمارے دور کا اجتماعی بیانیہ سوشل میڈیا سے تشکیل پاتا ہے۔ اس خیال کے برعکس کہ سوشل میڈیا سنیما کو منفی طور پر متاثر کرے گا، میرا خیال ہے کہ سینما کا اب اور بھی اہم کردار ہے‘۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی چپی توڑتے ہوئے فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے والے سخت گیر عناصر کو فلمی انداز میں کرارا جواب دیا۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دنیا جو کچھ بھی کرلے میں، آپ اور جتنے بھی مثبت لوگ ہیں سب کے سب زندہ ہیں۔ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے گیت میں ہیروئن دیپیکا پادوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر شدت پسند عناصر نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ فلم `پٹھان میں دپیکا پڈوکون کے لباس کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔ فلم کےایک سین میں دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس میں نظر آنے پر پر اتنی ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے کہ مدھیہ پردیش میں اس پر پابندی تک بات کی جارہی ہے۔ وہاں کے وزیر داخلہ نے بھی اس فلم کے خلاف بیان دے دیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ٹرولرس بھی فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

‘Boycott Pathaan’ trend: No matter what world does, people like us will stay positive, says Shah Rukh Khan

بالی ووڈ کنک شاہ رخ خان کا سخت گیر عناصر کو کرارا جواب، کہا ہمیں مثبت رہنا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں