طلاق کی تمام تر افواہوں کے درمیان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے یوٹیوب شو ’دی مرزا ملک شو‘ کا پہلا پرومو جاری کر دیا۔ شو کی پہلی قسط میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ان کے مہمان بنے ہیں۔ ٹیزر میں ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے لیے گلوکارہ نیہا ککڑ کا معروف گیت ’کُنڈی مت کھڑکاﺅ راجا‘ بھی گنگنا رہی ہوتی ہیں۔
ثانیہ اور شعیب ملک دوران انٹرویو ہمایوں سعید سے لیڈی ڈیانا کے قریب قریب رہنے کے متعلق بھی سوال پوچھتے ہیں جس پر ہمایوں سعید ہنسنے لگتے ہیں اور جواب دیتے ہیں کہ اسی کے لیے تو جدوجہد کر رہا تھا۔ میزبان میاں بیوی اپنے مہمان ہمایوں سعید کے ساتھ کچھ گیمز بھی کھیلتے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیٰحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر بہت گردش میں رہیں۔ شعیب ملک کی طرف سے ایک آدھ بار ان کی تردید کی گئی تاہم کہا گیا کہ یہ ان کا نجی معاملہ ہے اور میڈیا ایسی باتوں سے دور رہے۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے ان افواہوں کی تردید یا تصدیق میں کوئی بات سامنے نہیں آئی۔
Sania Mirza shared the promo of her and Shoaib Malik’s show
افواہوں کے درمیان شعیب اور ثانیہ کے”دی مرزا ملک شو” کا پرومو جاری