سڑکوں اور نالوں پر نہیں بلکہ ’لو جہاد‘ پر توجہ دیں، کانگریس دہشت گرد پارٹی: کرناٹک میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تلین کمار کٹیل کا متنازعہ بیان

کرناٹک میں بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل نے پارٹی کارکنوں سے خطات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹرز کو سڑکوں اور نالیوں (ترقیاتی کاموں) پر بات کرنے سے روکیں اور انہیں بتائیں کہ صرف بی جے پی حکومت میں ہی (مفروضہ) ’لو جہاد‘ کو روکا جاسکتا ہے۔


‘بوتھ وجیا ابھیانا’ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے، قتیل نے کانگریس پر تنقید کی اور اسے ’دہشت گردوں کی پارٹی‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر (کے پی سی سی صدر) ڈی کے شیوکمار وزیر اعلیٰ بنتے ہیں، تو دہشت گردوں کو فروغ ملے گا اور لو جہاد کے معاملات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو گائے کے ذبیحہ اور مذہب کی تبدیلی کے خلاف قوانین کو واپس لے لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اب ’ناوا کرناٹک‘ یا ’دہشت گردی کی سرزمین‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
رکن پارلیمنٹ نلین کمار کٹل نے پارٹی کارکنان کو سڑکوں اور سیوریج کے مسائل پر نہیں بلکہ لو جہاد پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کے اس بیان کے بعد عوام کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ لوگوں نے ان کے بیان کو بی جے پی کی جانب سے کئے جانے والے ترقی کے جھوٹے دعویٰ کی تصدیق ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ ’بی جے پی کو ترقی سے کوئی مطلب نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد صرف لوگوں کو کے جذبات بھڑکاکر اقتدار پر قابض رہنا ہے۔

Nalin Kumar Kateel tells BJP cadre to discuss ‘love jihad’, not road work
سڑکوں اور نالوں پر نہیں بلکہ ’لو جہاد‘ پر توجہ دیں، کانگریس دہشت گرد پارٹی: کرناٹک میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تلین کمار کٹیل کا متنازعہ بیان

اپنا تبصرہ بھیجیں