ٹوکیو چھوڑ کر دیگر شہروں میں آباد ہونے والوں کو فی بچہ 10 لاکھ ین کی پیشکش

جاپان کی حکومت ٹوکیو کے شہریوں کو دارالحکومت سے باہر رہائش اختیار کرنے پر فی بچہ 10 لاکھ ین (ساڑھے 7 ہزار ڈالر) کی پیشکش کردی۔ یہ ترغیب اس لئے دی جا رہی ہے تاکہ ٹوکیو سے آبادی کا بوجھ کم کیا جائے اور جاپان کے غیر آباد شہروں اور قصبوں کو آباد کیا جائے۔

رواں برس اپریل میں اسکیم کی رقم بڑھا کر 3 لاکھ ین سے 10 لاکھ ین کر دی جائے گی۔ پالیسی ساز چاہتے ہیں کہ عوام کو چھوٹے شہروں میں رہائش کی ترغیب دی جائے، جہاں سے نوجوان افراد ٹوکیو، اوساکا اور دیگر بڑے شہر چلے جاتے ہیں۔

یہ اعلان کردہ رقم ٹوکیو کے 23 مخصوص علاقوں میں رہنے والے افراد کو دوسرے شہر منتقل ہونے کی صورت میں دی جائے گی۔ شہریوں کو دوسرے شہر میں 5 سال گزارنا ہوں گے، گھر کے کسی ایک فرد کو نیا کاروبار شروع کرنا ہوگا یا موجودہ ملازمت ہی جاری رکھنا ہوگی۔

5 سال سے پہلے ٹوکیو واپس آنے والے شہریوں کو حکومتی رقم واپس کرنا ہوگی۔

Japan is offering young parents a million yen to leave Tokyo

اپنا تبصرہ بھیجیں