دہلی میں خواتین کمیشن کی چیرپرسن بھی محفوظ نہیں! سواتی مالیوال کو 15 میٹر تک گھسیٹنے والا درندہ صفت ڈرائیور ہریش چندر گرفتار

دہلی میں آج ایک اور دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جس کے بعد یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا دہلی میں اب کوئی بھی خاتون محفوظ نہیں ہے۔

دہلی میں آج خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی اور حد تو یہ ہوگئی کہ انہیں کار کے ذریعے 10 تا 15 میٹر تک گھسیٹا بھی گیا۔

اطلاعات کے مطابق آج دہلی میں علی الصبح نشہ میں دھت کار ڈرائیور نے ایمس کی گیٹ نمبر دو کے سامنے خواتین کمیشن کی چیرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، بدتمیزی کی اور اپنی کار کے ذریعے 15 میٹر تک گھسیٹا۔

پولیس نے فوری طور پر معاملہ میں کاروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور نے سواتی مالیوال سے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور جب مالیوال نے اسے ڈانٹا تو ڈرائیور ہریش چندر نے گاڑی کا شیشہ اوپر چڑھا لیا جبکہ مالیوال کا ہاتھ شیشہ میں پھنس چکا تھا جس کے بعد اس نے مالیوال کو 15 میٹر تک گھسیٹا۔

پولیس کے مطابق 47 سالہ ہریش چندر حالت نشہ میں تھا۔ اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ واقعہ کے بعد دہلی کی خواتین میں خوف کا ماحول ہے۔

DCW chief Swati Maliwal molested , dragged by drunk driver on road

دہلی میں خواتین کمیشن کی چیرپرسن بھی محفوظ نہیں! سواتی مالیوال کو 15 میٹر تک گھسیٹنے والا درندہ صفت ڈرائیور ہریش چندر گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں